بعد
ازاں سرکار دو عالم ﷺ نے اس پر نماز جنازہ پڑھی تو حضرت سيدنا عمر فاروق
عرض گزار ہوئے:”يا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !آپ نے اس پر نماز جنازہ
پڑھ دی حالانکہ اس نے زنا کا ارتکاب کيا تھا ؟”اس پر حضور انور صلی اللہ
علیہ وسلم نے ارشاد فرمايا:”يقينا اس نے ايسی توبہ کی ہے کہ اگر اس کی يہ
توبہ اہل مدينہ کے سترافراد پر تقسيم کر دی جائے تو انہيں بھی کافی ہو جائے
(یعنی ان کی مغفرت ہو جائے)اور تو نے اس سے افضل کوئی توبہ دیکھی ہے کہ اس
نے اپنی جان محض اللہ کی خوشنودی کی خاطر قربان کر دی۔”
Saturday, 7 March 2015
دور نبوی ﷺ کی ایک عورت
دور
نبوی ﷺ کی ایک عورت کا ہے جس سے زنا سرزد ہو گیا۔ صحیح مسلم میں حضرت
سيدنا عمران بن حصين سے روايت ہے کہ قبیلہ جہینہ کی ايک عورت اللہ کے رسول
صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت ميں حاضر ہوئی،اسے زنا کا حمل تھا ۔وہ عرض کرنے
لگی: ”يارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !ميں وہ کام (یعنی زنا)کر بيٹھی ہوں
جس پر حد واجب ہوتی ہے ،آپ مجھ پر حد قائم فرما ديں ۔” رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے اس کے ولی کو بلا کر ارشاد فرمايا:”اس کے ساتھ اچھا سلوک کرو
اور جب وضع حمل ہو جائے تو اسے ميرے پاس لے آنا ۔” پھر ايساہی ہوا (یعنی
وضع حمل کے بعد ولی اسے لے کر حاضر خدمت ہو گيا )تو رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے حکم ديا کہ اسے اس کے کپڑوں کے ساتھ باندھ د ياجائے۔(تاکہ ستر
نہ کھلے)۔ پھراسے رجم کر ديا گيا ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment